ن لیگ نےپرویزمشرف کو باہرجانےکی اجازت دیکراین آراوکیا۔ شرمندگی چھپانے کےلیےغلط بیانی سےکام لیا جارہا ہے:مولا بخش چانڈیو

ن لیگ نےپرویزمشرف کو باہرجانےکی اجازت دیکراین آراوکیا۔ شرمندگی چھپانے کےلیےغلط بیانی سےکام لیا جارہا ہے:مولا بخش چانڈیو

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو کا کا کہنا تھا کہ حکومت تسلیم کرے کہ سب کچھ مصلحتوں کےتحت کیا گیا۔ حکومت صرف وضاحتیں دے رہی ہے۔ حکومت مان لے کہ اس سےغلطی ہوئی ہے۔ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سےاپوزیشن متحد ہورہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ماڈل ایان پر پابندی اور مشرف کو باہر جانے دیا یہ کیسا قانون ہے۔ پرویزمشرف کاجرم اتنابڑانہیں جتنا ایان علی کا ہے۔ مصطفیٰ کمال کے بارے میں انکا کہنا تھا مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم قائد کا لاڈلہ تھا۔ ایم کیو ایم قائد کہتے تھے کمال جیسا میئر نہ آیا تھا نہ آئے گا۔ انکا کہنا تھا کہ الائنس بنانے والے صرف باتیں کرتے ہیں۔ اب یہ سوال بھی ان کے لیے سوالوں کے بوجھ میں شامل ہوگیا ہے۔ ایم کیو ایم والے ویسے ہی سوالوں کے بوجھ تلے دبے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلا س میں ایم کیو ایم کے واک آوٹ سے متعلق انکا کہنا تھا کہ سید سردار احمد ایم کیو ایم کے واک آوٹ میں شامل نہیں ہوئے۔ سید سردار کا واک آوٹ میں شامل نہ ہونا انکا ذاتی معاملہ ہے۔

Most Popular