پاکستانی آٹومارکیٹ میں دنیاکی متروک کی گئی ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے،ملک میں تین سے4کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہے: خواجہ آصف

پاکستانی آٹومارکیٹ میں دنیاکی متروک کی گئی ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے،ملک میں تین سے4کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد میں نئی آٹو پالیسی پر میڈیا بریفنگ کے دوران خواجہ آصف کا کہن تھا کہ ملک میں گاڑیوں کی انجن سازی میں ایندھن کی بچت پر توجہ نہیں دی گئی، دنیا میں متروک ہونے والی آٹو پالیسی پاکستان کو دی جاتی رہی، دنیا بھر میں یورو 6 معیار کی گاڑیاں ہیں جبکہ ہمارے ہاں یورو ٹو چل رہا ہے،۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں گاڑیوں کے خریداروں کو رقم کا ٹھیک نعم البدل نہیں ملتا،ماضی کی خرابیاں دور کرنے کیلئے نئی آٹو پالیسی بنائی گئی ہے جو 2021 میں نافذ العمل ہوگی،انہوں نے کہاکہ نئی پالیسی میں موٹرسائیکل سازی پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، کوشش ہوگی کہ یہ مارکیٹ کی ضروریات پوری کرے۔

Most Popular