گرینڈ الائنس کےلیےوزارت عظمیٰ کےامیدوارکم ہوں توگو نوازگو ہوسکتاہے: شجاعت حسین

گرینڈ الائنس کےلیےوزارت عظمیٰ کےامیدوارکم ہوں توگو نوازگو ہوسکتاہے: شجاعت حسین

لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھاکہ حکومت کے پاس مشرف کوباہر بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،وہ کسی معافی نامہ یاڈیل کے نتیجے میں باہرنہیں گئے، مشرف کےباہر جانے پراستعفے کی باتیں کرنےوالےاب کہاں ہیں،،،انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کا تقرر دونوں پارٹیوں نےکیاتھا،،،اب ان کے احتساب سے گھرکے چراغ سے ہی گھر کو آگ لگ گئی ہے،چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ متحدہ قومی موومنٹ تخریب کار جماعت نہیں ہے،پڑھے لکھے لوگوں نے انہیں ووٹ دیئے ہیں،انہوں نےکہا کہ مصطفی کمال پارٹی میں پاکستان لفظ کا اضافہ کرلیں تولوگ ان کے ساتھ بھی جاسکتے ہیں،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مشرف کے بیرون ملک جانے پربلانے کی بجائے عوامی ایشوزپربلایا جاتا توبہترہوتا

Most Popular