حکومت نےخواتین کےکردارکوتسلیم کیاہے۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے۔ پرویز رشید

حکومت نےخواتین کےکردارکوتسلیم کیاہے۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے۔ پرویز رشید

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تئیس مارچ یاد گاردن ہے۔ اس دن پاکستان حاصل کرنے کی بنیاد رکھی گئی۔ پاکستان کے ہرشہری کے لئے برابری اورانصاف قائد اعظم کا وژن تھا۔ آزادملک کے حصول کے بعد اس کے مقاصد کے لیے کوشاں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانیوں میں تفریق کوتسلیم نہیں کرتے،سب کو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں۔ خطے میں غربت کے خاتمے کیلیے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔ ملک میں توانائی بحران کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ توانائی بحران کم ہواہے، آئندہ دنوں میں مزید کم ہوگا۔ پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے قانون کے بارے میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نےخواتین کے کردار کو تسلیم کیا ہے۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین بنائے گئے ہیں۔ بھارت میں خواتین کرکٹ ٹیم کی جیت پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹیوں نے میچ جیت کربیٹوں کے دیے گئے غم کو کم کردیا۔

Most Popular