پاکستان کو دہشگردی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مریم اورنگزیب

پاکستان کو دہشگردی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ تصویری نمائش میں پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں کی داستان ہے۔ سکولوں کے بچے اور تمام شعبہ زندگی کے لوگ اس تصویری نمائش سے تاریخ کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور دوسرے ادارے ملکر پر امن پاکستان کے لیے کوشاں ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ تصویری نمائش کے انعقاد مقصد عوام کو اس سفر سے آگاہ کرنا ہے جو پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔۔۔وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ سکول کے بچوں کو یہاں لانا چاہیے تاکہ ان کو اپنے آباواجداد کی قربانیوں کا پتا لگ سکے۔

Most Popular