سپریم کورٹ میں متنازعہ میمو کی تحقیقات کے لیے آئینی درخواست دائر، وفاقی حکومت،وزارت داخلہ اورخارجہ اورحسین حقانی فریق ۔

سپریم کورٹ میں متنازعہ میمو کی تحقیقات کے لیے آئینی درخواست دائر، وفاقی حکومت،وزارت داخلہ اورخارجہ اورحسین حقانی فریق ۔

مائیک مولن کو بھیجے گئے متنازعہ میمو کی تحقیقات کے لیےآئینی درخواست ایڈووکیٹ طارق اسد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجود حالات میں ملک اس قسم کے سکینڈلز کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیےحکومت میمو کے معاملہ میں ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلائے۔ درخواست گزارکا کہنا ہے کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہوسکیں۔ انہوں نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کو عہدے سے ہٹانے کی بھی استدعا کی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ و خارجہ اورحسین حقانی کو فریق بنایا گیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular