صدر آصف علی زرداری سے حسین حقانی نے ایک دن میں دو ملاقاتیں، میمو جھوٹ ہے، تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیارہوں۔ حسین حقانی

صدر آصف علی زرداری سے حسین حقانی نے ایک دن میں دو ملاقاتیں، میمو جھوٹ ہے، تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیارہوں۔ حسین حقانی

صدر آصف علی زرداری سے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی نے ایک دن میں دو ملاقاتیں کی ہیں جن میں حسین حقانی کا کہنا ہے کہ میمو جھوٹ ہے اوروہ تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیارہیں. حسین حقانی قطر ائرویز کی پرواز سے رات ڈھائی بجے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پہنچے۔ میڈیا کے سوالوں سے بچنے کے لئے وہ عقبی دروازے سے ایوان صدر چلے گئے جہاں ان کی صدرآصف زرداری سے غیررسمی ملاقات ہوئی۔ حسین حقانی کو پیپلز پارٹی کی قیادت نے امریکی ایڈمرل ریٹائرڈ مائیک مولن کو بھیجے گئے مبینہ میمو کے بارے میں وضاحت پیش کرنے کے لئے بلایا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق صدرزرداری سے حسین حقانی نے دوسری ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں،مائیک مولن کوبھیجا جانے والا میمو بھی جھوٹ ہے اوروہ اس معاملے میں تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیارہیں واضح رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصور اعجاز کا دعویٰ ہے کہ ایڈمرل مولن کو حسین حقانی نے میمو بھجوانے کے لئے کہا تھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular