طالبان کمانڈراور قبائلی مصالحت کار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان طالبان سے امن مذاکرات کررہا ہے جس میں جنوبی وزیرستان میںقیام امن پر فوکس کیا جارہا ہے۔

طالبان کمانڈراور قبائلی مصالحت کار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان طالبان سے امن مذاکرات کررہا ہے جس میں جنوبی وزیرستان میںقیام امن پر فوکس کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے طالبان کمانڈر نے پاکستانی حکومت اور طالبان کے مابین مزاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات فی الحال جنوبی وزیرستان میں قیام امن تک محدود ہیں تاہم ان کا دائرہ دیگر قبائلی علاقوں تک بھی بڑھ سکتا ہے۔ کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سےقیدیوں کی رہائی سمیت متعددمطالبات نے اگرچہ بات چیت کو مشکل بنا دیا ہے لیکن ہم بریک تھرو کے منتظر ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular