پارٹی نے اجازت دی تو منصوراعجاز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ فرح ناز اصفہانی

پارٹی نے اجازت دی تو منصوراعجاز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ فرح ناز اصفہانی

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرح ناز اصفہانی نے کہا کہ منصور اعجاز سامنےآئیں، وہ ڈرنے یا بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز پاکستان کی جمہوری حکومت کے خلاف کام کررہے ہیں۔ وہ ایک دن کچھ کہتے اور دوسرے روز کچھ اور۔ فرح نازاصفہانی نے کہا کہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ منصور اعجاز کس کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس معاملے پر حتمی فیصلہ پیپلزپارٹی کی قیادت کرے گی تاہم اگرپارٹی نے اجازت دی تو وہ منصور اعجاز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ حسین حقانی کے بلیک بیری اور کمپیوٹر کی فرانزک تحقیقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ایک سوال پر فرح ناز اصفہانی نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی کارکن ہیں جبکہ ان کے شوہر حکومت کے ملازم۔ حسین حقانی نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے اوروہ پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular