پنجاب کو چوروں اور لٹیروں سے مکمل پاک کیا جائے گا:وزیراعلیٰ پنجاب
پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں ڈولفن فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی،،، تقریب میں ڈولفن فورس کے چھ سو چھیانوے جوان پاس ہوئے، جوانوں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ترکی کی ڈولفن فورس جیسا معیار یہاں بھی قائم کریں، امید ہے کہ ڈولفن فورس پنجاب پولیس کا امیج بہتربنائے گی،چور لٹیروں سے پنجاب کومکمل پاک کیا جائے گا۔ ڈولفن فورس جرائم کے خاتمے کیلئے کام کرے گی جبکہ پنجاب میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت کیلئے نئی فورس قائم کی گئی ہے۔تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل اہلکاروں کو اعزازت سے بھی نوازا گیا، پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو لاہور کے بعد پنجاب کے مزید پانچ اضلاع میں تعینات کیا جائے گا، جو فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے فرائض انجام دیں گے،