سابق صدر نے آصف علی زرداری پر الزامات کی بوچھار کر ڈالی۔
سابق صدر پرویز مشرف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، پرویز مشریف نے ویڈیو پیغام میں آصف علی زرداری پر سنگین الزامات لگا ڈالے، کہتے ہیں بےنظیر بھٹو قتل کیس میں جیل میں بند اصل 5 دہشتگرد وں کو چھوڑ دیا گیا، آصف زرداری نے مجھ پر الزام لگایا، اور کہا کہ میں نے بے نظیر کو قتل کروایا ،، میں سمجھتا ہوں تمام بھٹو فیملی کی تباہی کا باعث صرف ایک آدمی ہے ، اس کا نام آصف زرداری ہے،بےنظیر اور مرتضیٰ بھٹو کا قاتل آصف زرداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 5 سال کیا کیا ، خود ملوث ہونے کی وجہ سے مرتضیٰ بھٹو کے کیس کی تحقیقات 5 سال زرداری نے نہیں کرائیں ، بےنظیر کے قتل سے میرا نقصان ہی نقصان ہوا ، فائدہ صرف قاتل آصف زرداری کو ہوا ، یہ حقیقت ہے بےنظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے ساتھیوں نے مارا ،اب دیکھنا یہ ہے بیت اللہ محسود کے پیچھے کون تھا، بیت اللہ محسود تو میرا دشمن تھا اس نے مجھ پر حملہ کروایا ، میں چاہتا تھا کہ بیت اللہ محسود ختم ہو ، اس لیے میرا اس سے تعلق ہو نہیں سکتا ، ہو سکتا ہے افغانستان کو ملا کر یہ کام کروایا ہو ،، تاہم میری تو حامد کرزئی سے بھی بہت کشیدگی تھی، میرا دور دور تک اس قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ۔
انہوں نے الزام لگایا کہ آصف زرداری کےکرزئی سمیت افغان حکام سے اچھے تعلقات تھے،، بے نظیر قتل کی سازش میں آصف زرداری اور افغان سینئر قیادت ملوث ہے،، بے نظیر کی بلٹ پروف گاڑی کی چھت کس نے کٹوائی ،، کس نے ڈاکوؤں کے شہنشاہ خالد شہنشاہ کو سیکیورٹی انچارج بنایا ، کس نے خالد شہنشاہ کو مروایا ،، کس نے اس کے قاتل کو مارا ،، بےنظیر بھٹو کو بار بار کون فون کرتا رہا ، فون کہاں گیا ،، دو سال بعد کیسے ملا ، ان سب کے پیچھے آصف زرداری کا ہاتھ ہی نکلے گا ۔