اگرحکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث نہیں تو جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک کریں اور اپیل میں نہ جائیں:سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری
لاھورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ انصاف کی فتح کی جانب پیشرفت ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کا نام فوری طور پرای سی ایل میں ڈالاجائے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے سوا تین سال سے جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ دبا رکھی ہے۔ سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ ظلم وجبرکے نظام کا جب تک خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک مظلوموں کو انصاف نہیں مل سکتا. طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو روکا جا رہاہے کہ کہیں وہ سرکاری گواہ نہ بن جائیں۔ پانچ ماہ سے کینیڈا نہیں گیا۔ ملک اور بیرون ملک رہنے کا فیصلہ خود کروں گا نہ کہ کسی کی خواہش پر