پرویزمشرف کے بیان سے ثابت ہوگیا وہ بینظیرقتل میں ملوث ہیں،انھیں سب معلوم تھا توعدالت کوکیوں نہیں بتایا:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ
سابق صدرپرویزمشرف کے بیان پرپیپلزپارٹی نے سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔قائد حذب اختلاف خورشید شاہ نے پرویزمشرف کے آصف زرداری پرسنگین الزامات کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ وہ بے نظیرکے قتل میں ملوث ہیں۔انھیں سب معلوم تھا تو عدالت کو کیوں نہیں بتایا،پرویزمشرف کو وطن واپس لا کربے نظیرقتل کیس میں ٹرائل کیا جائے