منفی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات بھی جیتیں گے:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال
کورنگ پل کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیشہ سے ن لیگ نے کام کیا ہے یہ چھوٹا سا منصوبہ تھا اس کے بعد بھی پاکستان کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے بنائے جایئں گے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان نے کہا کہ ایک ہزار عمران خان بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے. ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں وہ ن لیگ کے سپورٹر بن چکے ہیں عمران خان کو پاکستان میں کوئی بھی اچھائی نظر نہیں آتی انہیں 2018 کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ماضی کے پاکستان سے یہ پاکستان لاکھ درجہ بہتر ہو گیا ہے اور اس کا کریڈت نواز شریف کو جاتا ہے پانامہ فیصلے سے متعلق وزیر داخلہ کا کہا تھا کہ اس فیصلے کو دنیا میں پذیرائی نہیں ملی