آزادانہ تحقیقات کیلئے وزیراعظم نوازشریف مستعفی ہوجائیں,امیر جماعت اسلامی سراج الحق

آزادانہ تحقیقات کیلئے وزیراعظم نوازشریف مستعفی ہوجائیں,امیر جماعت اسلامی سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لال حویلی راولپنڈی کا دورہ کیا اور پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر شیخ رشید سے ملاقات کی, دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس سے خطاب کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چوروں اور ملک دشمنوں کے خلاف مل کر جہدوجہد کریں گے، قطری شہزادے کے خط کوسپریم کورٹ نے مسترد کردیا ہے لیکن حکومتی وزراءفیصلے کی غلط تشریح کررہے ہیں، جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی,
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ دوججز نے وزیر اعظم کو ناہل قراردیا، آزادانہ تحقیقات کے لیے نوازشریف کا مستعفی ہونا ضروری ہے,دونوں رہنماؤں نے مستقبل کی سیاست میں مل کر چلنے کا عزم بھی کیا، شیخ رشید نے سراج الحق کا لال حویلی آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امیر جماعت اسلامی کا آنا اور اپنا قیمتی وقت دینا اُن کی خوش قسمتی ہے۔

Most Popular