صوبائی حکومت صوبے میں صحت کی حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی
پشاور میں ڈینگی کیمپ میں مریضوں اور کابینہ کے وزراء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں صحت کی حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی ،،لیکن شہری خود بھی صفائی کا خیال رکھیں،،تمام ہسپتالوں میں انتظامیہ کا ایک بندہ موجود ہوگا،، کہا کہ پنجاب نے ٹیمیں بھجوادی لیکن مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا،، اب اللہ نہ کرے وہاں بھی کوئی مسئلہ آیا تو ہم بھی اسی طرح کریں گے ،،انھوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو ڈاکوں نے اغوا کیا ہم چاہتے تو وہاں اپنی پولیس کو بھجوادیتے،، پر ہم ان معاملات پر سیاست نہیں کرنا چاہتے افات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینگے لیکن طریقے کے ساتھ ،، وزیراعلیٰ نے ڈینگی سے جاں بحق افراد کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ،،