سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے
ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا سنٹرل لندن کے ایک کلینک میں چیک اپ ہوا،، جہاں انہیں گلے کے کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،، ڈاکٹرز نے بیماری کو قابل علاج قرار دیا ہے،، جس کے بعد ان کے گلے کے کینسر کا علاج سنٹرل لندن کے ایک کلینک میںہوگا،،بیگم کلثوم نواز سترہ اگست کو لندن گئی تھیں، دوسری جانب میاں نواز شریف نے اپنی اہلیہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی،، ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے خود لندن جانے کا امکان ہے،، نواز شریف کے دورہ لندن کے حوالے سے لندن میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،، سابق وزیر اعظم آئندہ اڑتالیس گھنٹوں مین لندن روانہ ہوجائیں گے، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نواز شریف کے لندن جانے پر ان کی صاحبزادی مریم نواز این اے ایک سو بیس کی انتخابی مہم چلائیں گی،، عام انتخابات میں مریم نواز این اے 120 میں اپنے والد نواز شریف کی مہم بھی چلا چکی ہیں