دو دن گزرنے کے باوجود سانحہ چارسدہ کے حقائق قوم کے سامنے نہیں لائے گئے،نیشنل ایکشن پلان کہیں نظر نہیں آ رہا: سراج الحق

دو دن گزرنے کے باوجود سانحہ چارسدہ کے حقائق قوم کے سامنے نہیں لائے گئے،نیشنل ایکشن پلان کہیں نظر نہیں آ رہا: سراج الحق

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی کارکردگی مایوس کن ہے، حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت کے پاس کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ابھی بھی وقت ہے، لال مسجد، سانحہ چارسدہ اور اے پی ایس واقعے کے حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں،،سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آج بھی ظلم ہو رہا ہے، حکومت کی کچھ ذمہ داریاں ہیں، جنہیں پورا کرنا ہو گا،، کیمرہ مین راجہ فہیم کے ساتھ امتیاز چغتائی وقت نیوز اسلام آباد 

Most Popular