دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بندوق ،،قلم اور میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے: پرویز رشید

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بندوق ،،قلم اور میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے: پرویز رشید

لاہور میں پولیس ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،،انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے جائے نماز پر موجود طالب علموں کو بھی نہیں بخشا،، دہشتگرد اپنے مذموم عزائم کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں بندوق،قلم اور میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے،، یہ ایک نظریاتی جنگ ہے ،،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے ، پولیس اپنی ذات سے بلند ہوکر شہریوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہیں

Most Popular