وقت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں مضبوطی آئی ہے جو اچھی بات ہے۔ خواجہ محمد آصف

وقت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں مضبوطی آئی ہے جو اچھی بات ہے۔ خواجہ محمد آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پوری ( ن ) لیگ اعتماد کے ساتھ کھڑی ہے، ماضی میں ایسی صورتحال میں پارٹیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی تھیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں مضبوطی آئی ہے جو اچھی بات ہے ۔نجی ٹی وی سے انٹرویو میں خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ تمام وفاقی وزراء وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں کام کرتے رہیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں وزیر اعظم کا نہ کوئی امیدوار ہے نہ اس قسم کی کوئی گفتگو ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پراسیس کے میچور ہونے کی نشانی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سارے وزراء اس وقت میاں نواز شریف کی قیادت میں انشاء اللہ قائم و دائم رہیں گے اور کام کرتے رہیں گے ۔

Most Popular