پانامہ کیس پر اپوزیشن متحد ہے،آٓئندہ کا لائے عمل بھی اکھٹے طے کریں گے: شاہ محمود قریشی

 پانامہ کیس پر اپوزیشن متحد ہے،آٓئندہ کا لائے عمل بھی اکھٹے طے کریں گے: شاہ محمود قریشی

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن دو گرپوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ایک بچہ گروپ ہے جس نے ن لیگ کو اس نہج پر پہنچایا، دوسرے گروپ کی قیادت چودھری نثار کر رہے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ اداروں کی محاذ آرائی نہ کی جائے اور دوسرا وزیراعظم لا کر مدت پوری کی جائے، اگر مسلم لیگ ن نیا وزیراعظم لاتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالت عظمی نے دونوں فریقین کو پورا وقت دیا، پہلے پانچ ججز کے سامنے ہم نے موقف رکھا جن میں سے دو نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا، سپریم کورٹ میں نواز شریف کو دوسرا موقع ملا لیکن اس میں بھی وہ ٹھوس ثبوت نہ دے سکے عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کیے گئے، نواز شریف پر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ لاگو ہوتا ہے اور وہ نا اہلی کے مرتکب ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے پانامہ کا فیصلہ آجائے گا، فیصلہ قوم کے امیدوں کے مطابق ہوگا، قوم چاہتی ہے کہ تمام کرپٹ افراد کا احتساب ہو ، قوم لوٹنے والوں کو نہیں بخشیں گے، پانامہ کیس پر اپوزیشن متحد ہے اور آئندہ لائحہ عمل بھی اکھٹے طے کریں گے۔

Most Popular