پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں سنایا جائے گا، اس سے پہلے ملکی سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھ چکا ہے
پاناما کیس کے فیصلے سے پہلے ملکی سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیاسیاست میں ہلچل مچ چکی ہے، رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ تیز ہو گیا ، ایک طرف حکومتی کیمپ میں مشاورت ہور رہی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے بھی سر جوڑ لئے ہیں، کپتان نے بنی گالا کو اپنی سیاست کا مرکز بنا لیا، جے آئی ٹی پر سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد صورتحال کے جائزہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر کپتان کی بیٹھک جاری ہے، حکومتی ردعمل کے بعد اور آئندہ حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق کپتان کو ان کی لیگل ٹیم جے آئی ٹی رپورٹ پر مکمل بریف کر رہی ہے، دوسری طرف ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں میں بھی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔