ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سر چ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے
ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سر چ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے گولڑہ کے علاقے ٹھلہ سیداں میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران ساٹ گھروں کو چیک کیا گیا۔حکام کے مطابق گیارہ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ مشتبہ افراد سے تین موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں. پولیس حکام کے مطابق جرائم کے خاتمے کیلئے کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔