پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی متحرک ہوگئی
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملک کی سیاسی صورتحال کے باعث پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ کپتان نے ہدات کی ہے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے تک پارٹی رہنما ملک میں موجود رہیں۔ عمران خان نے کارکنوں کو فوری کوئی بھی کال دینے کی تجویز بھی مسترد کردی ہے۔ عدلیہ سے حکومتی محاذ آرائی پر پارٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر کارکنوں کو ہنگامی طور پر کال دی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کپتان کو حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔