چوہدری نثار نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔ سعد رفیق

چوہدری نثار نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔ سعد رفیق

وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق نے کہاہے کہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے جب کہ وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔وفاقی وزیر سعد رفیق کا ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے جب کہ وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، چوہدری نثار آزمائش اور مشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشا اللہ فرنٹ لائن پرہوں گے جس کے بعد مخالفین کی ناپاک خواہشات دھرے رہ جائیں گی۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ایشوز پر اختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اور اختلاف برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اوریہی جمہوریت کی شان ہے، ہمت ہے توعوامی خدمت اورکارکردگی کامقابلہ اورموازنہ کیا جائے اورگالیاں، بیہودگی، جھوٹے الزامات، انتقامی مقدمات اور سازشیں ہمیں روک نہیں سکتیں۔

Most Popular