ہر روز نیاسیاسی تماشا لگاکرعوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں: شہباز شریف
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بار پھر مخالفین کو آڑھے ہاتھوں لیا ،، انہوں نے کہا کہ ہر روز نیاسیاسی تماشا لگاکرعوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں،، کبھی دھرنے ،کبھی لاک ڈاؤن ،کبھی سول نا فرمانی اورکبھی احتجاجی مظاہروں کے ذریعے ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ،، باشعور عوام نے احتجاجی سیاست سے لا تعلق رہ کر ان عناصر کے منفی عزائم کو ناکام بنایا،، عام انتخابات سے لے کرضمنی اوربلدیاتی انتخابات میں عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا، انہوں نے کہا کہ پے درپے شکستوں سے بھی نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیخلاف سازش کرنے کے حوالے سے نیازی صاحب کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا، جب بھی ملک کی ترقی کے خلاف سازشوں کا ذکر ہوا تو سب سے پہلے ان کا نام آئے گا،، عوام کی ترقی کے مخالفین جان لیں کہ ان کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا