بظاہر لگتا ہے ان کی پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے کاغذات چوری کئے گئے: شبلی فراز

 بظاہر لگتا ہے ان کی پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے کاغذات چوری کئے گئے:  شبلی فراز

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ گھر انکے والد احمد فراز کا تھا جو انہیں اور ان کے بھائی کو ملا، ان کے گھر سے احمد فراز ٹرسٹ کے اہم کاغذات چوری ہوئے، انہیں خدشہ ہے کہ چوری حکومت پر تنقید کی وجہ سے ہوئی، ان کے والد کے خطوط اور کچھ انمول چیزوں تھیں اورتاریخی ورثے کا ضائع ہونا ناقابلی تلافی اقدام ہے۔، شبلی فراز نے الزام عائد کیا کہ ان کی پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے کاغذات چوری کئے گئے،شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عام چوروں کا کاغذات سے کیا تعلق ہوسکتا ہے؟ یہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے تھے کہ کسی کی شناخت ہوسکے۔ ایسا کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، وہ ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

Most Popular