جے آئی ٹی رپورٹ نے حکمرانوں کی کرپشن ثابت کردی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں:بلاول بھٹوزرداری

جے آئی ٹی رپورٹ نے حکمرانوں کی کرپشن ثابت کردی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں:بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں ڈرگ روڈ انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ دوضمنی انتخابات میں کامیابی ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے،انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ثابت کردیا ہے کہ حکمرانوں نے کرپشن کی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظارکررہے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے انڈرپاس کوچارماہ سے کم وقت میں مکمل کیا ہے،،انڈرپاس اورپل کی تعمیرہونی ہے،پل کی الاٹمنٹ ٹھیک نہیں ہے اسے تبدیل کرنا کا کہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ قائد آباد سے اسٹیل مل تک کام مکمل کرلیا گیا ہے جوکام نہیں کرے گا اسے سزا ملے گی. تقریب میں وزیربلدیات جام خان شورو،ناصرحسین شاہ، ڈاکٹرعاصم حسین ،کمشنرکراچی اورڈسٹرکٹ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

Most Popular