ہمیں جس ترازو پر تولا گیا اسی پیمانے پر دوسروں سے حساب لیں گے:وزیر دفاع خواجہ آصف

ہمیں جس ترازو پر تولا گیا اسی پیمانے پر دوسروں سے حساب لیں گے:وزیر دفاع خواجہ آصف

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کپتان پر تنقید کے خوب نشتر چلائے،،ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی طرح عمران خان بھی اپنے والد کا حساب دیں۔ کرکٹ میں جب پیسے ملنا شروع ہوئے تب آپ کے کوئی اور کاروبار شروع ہوچکے تھے۔اب عمران خان اپناحساب نہیں دے رہے کہ کمائی کیسے کی۔ سربراہ تحریک انصاف پوری تلاشی دیں اور بھاگیں نا،انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں نواز شریف کا نام نہیں پھر بھی الزامات کی بوچھاڑ کی گئی۔۔جو کٹھ پتلیاں ہیں عوام انکےچہرے پہچانتی ہے۔عمران خان نےبھارتی صنعتکار متل کے داماد سے فنڈ لیے۔ یہ لوگوں سے صدقہ اور خیرات لے کر اس کا حساب نہیں دیتے،انہیں شوکت خانم یا نمل کے پیچھےانہیں چھپنے نہیں دیں گے۔۔ یہ حساب مانگا جائےگا کہ تین ادارے منی لانڈرنگ کیلیے تو استعمال نہیں ہو رہے۔۔ نان نفقہ دینے کے بجائے طلاق دینے کے بعد ان کو پیسے آتے ہیں۔۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ابھی تلاشی شروع نہیں ہوئی عمران خان نے کہہ دیا ان کے پاس ریکارڈ نہیں۔نوازشریف نے تو حساب دے دیا،تلاشی کی باری اب عمران خان کی ہے۔انہوں نےکہاکہ ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ میاں صاحب نااہل ہوں گے۔ ووٹر لوٹا نہیں ہوتا،سیاستدان لوٹے ہوتے ہیں، عوام ممتحن ہیں ، وہی ہمارا امتحان لیں گے،پیپلزپارٹی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اللہ کسی اور کے ساتھ نہ کرے،اگرکسی کےقیادت کے ساتھ اختلاف ہوں تو یہ جمہوریت کا حسن ہے۔

Most Popular