سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے
پاناما لیکس پر بننے والی جے آئی ٹی پر کی جانب سے مختلف رہنماؤں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، مشترکا تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو طلب کیا ہے، رحمان ملک بطور گواہ پیش ہونگے اور شریف خاندان کی مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائیں گے، جے آئی ٹی رحمان ملک سے سوال بھی کرے گی ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیشی کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی، وہ اب 24 جون کو ہی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔ انہیں ضروری دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے تھے، اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوچکے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز دو بار جبکہ حسین نواز پانچ بار مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع، کلاس فیلو سعید احمد چمن، جاوید احمد کیانی اور دیگر بھی مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔