نوازشریف کے نام ایک بھی کمپنی نہیں ہے،پاناما کیس کا فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آئے گا:اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے لاہورمیں اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اورعوام کے مسائل سنے،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایازصادق کا کہنا تھا کہ ایف بی آرکا قانون کہتا ہے پانچ سال سے پرانا ریکارڈ نہیں رکھا جاتا،وزیراعظم کے نام ایک بھی کمپنی نہیں ہے نوازشریف پاناما کیس میں سرخروہوں گے،ایسا کوئی فیصلہ نہیں آسکتا جوانھیں نقصان پہنچا سکے،انھوں نے کہا کہ مشرف نے ایڑھی چوٹی کا زورلگایا اوروہ بھی صرف طیارہ سازش کیس بنا سکا،عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے ایازصادق کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھ پرذاتی حملے کرکے میرے گناہ کم کررہے ہیں،عمران ذاتی حملے کرنے کے بجائے رمضان کے آخری عشرے میں اپنے گناہ بخشوائیں