وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب ہرجانہ کے کیس کے جلد فیصلے کیلئے سول عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پرعوام کو گمراہ کیا۔ عمران خان نے دس ارب روپے کی پیشکش کا جھوٹا الزام عائد کیا۔ سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے شہباز شریف کی کردار کشی کی۔ عمران خان عدالتی کارروائی کے دوران مسلسل تاخیر حربے استعمال کررہے ہیں۔
سات جولائی سے تاحال عمران خان کے وکیل کی جانب سے جوابی دلائل نہیں دیے گئے۔ قانون کے مطابق ہتک عزت کے دعوی کا فیصلہ نوے روز میں ہو جانا چاہیے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کے خلاف دس ارب روپے کے ہرجانہ کے دعوی کا جلد فیصلہ کرے۔