اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئےدائر درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے عائشہ گلالئی کونااہل قرار دینے کےکیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے پٹیشن ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی, ایڈوکیٹ کلثوم خالق نے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔۔جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے اور اسمبلی کے فورم پر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی،عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہیں،،،اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دے کر قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی اور عائشہ گلالئی کو فریق بنایا گیا تھا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا