شہبازشریف : ہمارا ہر قدم پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا ہر قدم پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی اوروہاں کے عوام کی خوشحالی کے پروگرامز کی پیش رفت کا ذاتی طورپر جائزہ لیتا ہوں۔ ملتان میں اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے جدیدترین میٹروبس سسٹم نے عوام کو جدید سفری سہولتیں دی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں معیاری تعلیمی ادارے ،یونیورسٹیاں اور ہسپتال قائم کئے گئے ہیں۔ وسائل قوم کی امانت ہیں۔ ایک ایک پائی نہایت ایمانداری سے عوام کی فلاح پر صرف کی جارہی ہے۔ ترقیاتی منصوبے شفافیت،برق رفتاری اورمعیارکے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔