عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ویڈیو پیغام
اپنے ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی مخالفت قرآن و سنت کے قانون کی مخالفت ہے، کچھ لوگ اپنی ذات کیلئے ان شقوں کو بدلنا چاہتے ہیں، جو لوگ باسٹھ اور تریسٹھ کو چھیڑ رہے ہیں وہ ملک میں نیا مسئلہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ باسٹھ اور تریسٹھ کی مخالفت کا سلسلہ نہ رکھا تو ستمبر میں ستم گری شروع ہوجائے گی، ایک طرف چوری چھپانے والے اور دوسری طرف چوروں سے چھٹکارا حاصل کرنے والے ہونگے