صدرآصف علی زرداری نےگورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ کا استعفی منظورکرلیا۔ صدرمملکت کا کہنا ہےکہ گورنرپنجاب کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

صدرآصف علی زرداری نےگورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ کا استعفی منظورکرلیا۔ صدرمملکت کا کہنا ہےکہ گورنرپنجاب کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

بلاول ہاؤس کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے سردار لطیف کھوسہ نےملاقات کی، اس موقع پر گورنر پنجاب نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو پیش کیا جسےصدر نے منظور کرلیا۔اس موقع پرصدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کی بطور گورنر پنجاب خدمات قابل تعریف ہیں۔ لطیف کھوسہ نے صدرزرداری کو پارٹی کےساتھ اپنی وابستگی کا یقین دلایا۔ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی کےسینیٹر، اٹارنی جنرل اور وزیراعظم کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کےمطابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر قانون کو نئے گورنر پنجاب کیلئے کمیشن آف اپوائنٹمنٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ فنکشنل لیگ سے استعفیٰ دینے والے مخدوم احمد محمود کو پنجاب کا گورنر بنایا جارہا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular