صوبائی الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹا کر سندھ سے زیادتی کی گئی۔ دعوی ہے کہ آئندہ وزیر اعلی بھی جیالا ہی ہوگا۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن

صوبائی الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹا کر سندھ سے زیادتی کی گئی۔ دعوی ہے کہ آئندہ وزیر اعلی بھی جیالا ہی ہوگا۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف عام انتخابات سے قبل ہی اپنی شکست واضح دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر کوعہدے سے ہٹانا سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سندھ کا آئندہ وزیراعلی بھی جیالا ہی ہوگا۔شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے جن کا واحد حل مفاہمتی پالیسی پرعمل ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی بات حرف آخر نہیں ہوتی،پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ فنکشنل لیگ دوبارہ حکومتی اتحاد کا حصہ بنے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular