عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی اہم بیٹھک آج بنی گالہ میں لگے گی۔

عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی اہم بیٹھک آج بنی گالہ میں لگے گی۔

کپتان کی زیر صدارت اہم اجلاس آج رہا ہے، جس میں تحریک انصاف کے سینئیر رہنما شرکت کریں گے، اجلاس میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام اور قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر تاخیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، فاٹا کے انضمام میں تاخیر پر کور گروپ کو بریفنگ دی جائے گی، ذرائع کے مطابق فاٹا اصلاحات پر احتجاج کے لئے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی، اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں اور آئندہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی، سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کئے جانے پر جہانگیر ترین کے نظرثانی اپیل دائر کرنے کے معاملے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں، اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اے پی سی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی ہوگی۔

Most Popular