کرپشن ریفرنس: شرجیل انعام میمن پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

کرپشن ریفرنس: شرجیل انعام میمن پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان کیخلاف پانچ ارب روپے سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ملزم انعام اکبر کے وکیل پیش نہ ہوئے جس پر عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔ سماعت میں شرجیل انعام میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب نے شرجیل انعام میمن کی گرفتاری کے وقت عدالت کا احترام نہیں کیا جس پر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شرجیل انعام میمن کو پاسپورٹ آفس کے پاس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سماعت میں وکلا کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ بار بار درخواستیں دیتے رہیں گے تو آگے ٹرائل کیسے چلے گا۔ عدالت نے وکلا کی استدعا پر فرد جرم موخر کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی۔

Most Popular