سندھ میں 70 لاکھ بچے تعلیم سے محروم، کروڑ سے زائد مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ مصطفیٰ کمال

سندھ میں 70 لاکھ بچے تعلیم سے محروم، کروڑ سے زائد مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے تعلیم کی مد میں ایک ہزار ارب روپے کہاں خرچ کردیئے۔ سرکاری اسکولوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔ سندھ میں ستر لاکھ بچے تعلیم سے محروم ایک کروڑ سے زائد مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ مسائل حل کئے بغیر سی پیک پر توجہ دی تو یہ منصوبہ ہمیں کھا جائیگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایم این اے، ایم پی اے، سینیٹر بننے کیلئے یہ کام شروع نہیں کیا مراعات پہلے ہی حاصل تھی۔ اختلافات کو دشمنی میں بدلنے کیخلاف ہوں۔ کراچی میں لسانیت کے نام پرخون بہایا گیا
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جن نوجوانوں نے نجی ویلفیئر ٹرسٹ سے فیض حاصل کیا وہ خوش قسمت ہے، یہ ویلفیئر ٹرسٹ اندھیرے معاشرے میں روشنی کی کرن ہے۔

Most Popular