علی بابا اور چالیس چوروں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا:رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ، پاناما لیکس کیس سیاسی نہیں بلکہ قومی خزانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے بنائی جانے والی جائیدادوں اور دولت کا حساب ہے ، اس کیس میں نواز شریف اور ان کی فیملی کرپٹ نکلی ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف فیملی نے پاکستان اور قوم کو ساری دنیا میں بدنام کروایا ہے ،، ملک وقوم کاجو بیڑا نواز شریف حکومت نے غرق کیا ہے ویسا کسی نے نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ قوم کی نظریں عمران خان پر ہیں ، کیونکہ وہی حقیقی لیڈر ہیں جو ملک وقو م کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں