نگران وزیراعظم کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری.سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کا انتخاب آج کر لیا جائے گا۔

نگران وزیراعظم کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری.سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کا انتخاب آج کر لیا جائے گا۔

سیاستدانوں کی جانب سے ناکامی کے اعتراف کے بعد نگران وزیر اعظم کی تقرری کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدرات میں جاری ہے جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان شرکت کر رہے ہیں ۔اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد، رسول بخش پلیجو، ڈاکٹر عشرت حسین اور میر ہزار خان کھوسو میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعظم مقرر کیا جائیگا،کمیشن کے پانچ ارکان میں سے 3 جس کے حق میں ووٹ دیں گے وہی نگران وزیر اعظم مقرر کیا جائیگا۔آئین کے مطابق الیکشن کمیشن نگران وزیراعظم کا فیصلہ اتوار کی رات بارہ بجے تک کرنے کا مجاز ہو گا۔چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ دو دن میں نہیں، دو گھنٹوں میں نگراں وزیراعظم کا نام سامنے آجائے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular