ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے والے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے:شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سیاسی مخالفین پر وار جاری ہیں، کہتے ہیں کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے سیاست کو ہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے،، گزشتہ سوا چار برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں، مسلم لیگ ن کے دور میں ہونے والی تیزرفتار ترقی کی کوئی اور مثال ملک کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی،، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خدمت اور کارکردگی کی بدولت مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے و الے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،، سیاست کو ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بنانے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں گے، آئندہ عام انتخابات میں بھی عوامی خدمت،دیانت ،محنت اورشفافیت کی سیاست کی جیت ہوگی۔