پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مک مکا ہو چکا ہے: عمران خان
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،، عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مک مکا ہو چکا ہے ،، سندھ میں کسی قسم کی آزادی نہیں، لوگوں کو غلام بنایا جارہا ہے، سندھ کی عوام بدل نہیں رہی بلکہ بدل گئی ہے ،، شہباز قلندر کے مزار پرحاضری دینی تھی لیکن اجازت نہیں
عمران خان نے کہا کہ اس بات میں تشویش ہے کہ ملک کا وزیراعظم ایک نا اہل شخص کو وزیراعظم مانتا ہے ،،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو پہلے کچھ یاد نہیں تھا الیکشنز قریب آئے تو ان کو عوام کی فکر ہونے لگی،، پر امن احتجاج کرنے پر میرے اوپر دہشت گردی کا الزام لگا دیا گیا ،، آصف زرداری کی کرپشن کے خلاف بات کرنا قیامت کی نشانی ہے،، یہ اصل میں نورا کشتی ہے ن لیگ نے بھی کہا تھا کہ پیٹ پھاڑ کر چوری کے پیسے نکالیں گے،عمران خان نے مزید کہا کہ ہم بلاول کی طرح لوگوں کو گاڑیوں میں لا کر جلسہ نہیں کرتے ،، سندھ کی پولیس زرداری اور فریال تالپور کیلئے استعمال ہو رہی ہے ،، اگر سندھ کی پولیس غیر جانبدار ہو جائے تو پیپلز پارٹی یہاں ایک بھی سیٹ نہ جیتے،،