اداروں میں ٹکراؤ چاہنے والے ناکام ہوں گے، جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی: مریم نواز
مریم نواز ایک بار پھر حلقہ این اے 120 کے علاقے مزنگ میں پہنچی اور کارکنوں سے ملاقات کی۔۔۔ انہوں نے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ مزنگ میں زیر تعمیر مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کاموں کوجلد سے جلد ختم کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو۔۔۔ حلقہ این اے 120 کے دورے کے بعد سابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان کے گھر ان کی والدہ کی تعزیت کے لیے پہنچی۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کا پہلا واقعہ ہے جس میں سزا پہلے سنائی گئی ہے اور مقدمہ بعد میں چل رہا ہے۔ مریم نواز حمزہ شہباز کے بارے میں سوال پر کہنا تھا کہ حمزہ میرا چھوٹا بھائی ہے ،، ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ نا اہلی نے نواز شریف کو فائدہ دیا ہے، ناراض ورکر پھر سے پوری قوت کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کےنصیب میں رونا دھونا اور خوفزدہ ہی ہونا لکھا ہوتا ہے۔۔۔ ان لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتی۔