عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر حنیف عباسی نے جواب جمع کرادیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کیجانب عمران خان کی نااہلی کی دائر درخواست پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا۔ جواب کے متن کے مطابق عمران خان نے گوشواروں میں جمائمہ سے لیا گیا قرض ظاہر نہیں کیا۔ گوشواروں میں لندن فلیٹ کی فروخت سے حاصل شدہ رقم بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ درخواستگزار حنیف عباسی کی طرف سے عدالت سے عمران خان کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت چھبیس ستمبر کو ہوگی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے عمران خان سے منی ٹریل میں پر وضاحت مانگ رکھی ہے۔