دھرنے والے سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے ترقی کا قافلہ چلتا رہے گا, وزیرداخلہ احسن اقبال
نارووال میں نون لیگ کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اگلے دس سے پندرہ سال میں قسمت بدلنے والا منصوبہ سی پیک بنے گا, بہت جلد بجلی بحران کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔ بیروزگاری کا خاتمہ معیشت کی ترقی سے ہوتا ہے, انہوں نے کہا قوم کو کنٹینر پر چڑھ کر رونے والوں کی ضرورت نہیں ہے۔ عمران خان کے جلسوں کی حاضری اب سکڑنے لگی ہے۔ قوم کو پتا چل چکا ہے یہ صرف کنٹینر پر چڑھ سکتے ہیں ملک کو ترقی نہیں دے سکتے۔ دھرنے والے سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے ترقی کا قافلہ چلتا رہے گا, وزیرداخلہ نے کہا عمران خان صرف دوسروں کی ٹانگیں کھینچ سکتے ہیں۔ جو کام ان کا نہیں اس میں ٹانگ نہ اڑایا کریں۔ انہوں نے کہا چندہ اکٹھا کرنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں, پاکستان کے تمام خیراتی اداروں کیلیے ایک نئی وزارت قائم کرینگے اور اس کا وزیرعمران خان کو بنائیں گے, احسن اقبال نے کہا پاکستان کے عوام سمجھ دار ہیں وہ بہروپیے اور مداری کی باتوں میں نہیں آئیں گے