الزام لگانے والے پرویزمشرف دس سال خاموش کیوں رہے۔وہ اتنے بہادرہیں توپاکستان آکرمقابلہ کریں, اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ
سکھرمیں تقریب سے خطاب میں قائد حذب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ مشرف دس سال سے خاموش تھے اب تیس مارخان بن گئے ہیں۔وہ پاکستان آکر بے نظیر کی طرح مقابلہ کریں،بھٹو کی طرح سیاست کریں اورآصف زرداری کی طرح جیل کاٹیں تب پتہ چلے گا کہ کون شیراورکون بکری ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک نہیں بھاگتے جنھیں موت اورجیل کا ڈرہووہ کبھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتے, خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات اچھے نہیں۔پارلیمنٹ اوراداروں میں ٹکراؤ کی کوشش کی جارہی ہے۔پارلیمنٹ کو کمزورکرنے والا پاکستان سے سنجیدہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹ کے تقدس کا لحاظ چاہتے ہیں۔پاکستان کے عوام کوفیصلہ خود کرنے کا حق دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نظام کوبچانا چاہتے ہیں۔گالم گلوچ سے نظام نہیں چلتا۔گالیاں ہمیں بھی دینا آتی ہیں مگرہم جمہوری لوگ ہیں۔ملک میں عوام کے حقوق کی سیاست کی جائے