چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں نواز شریف ہی میرے وزیراعظم ہیں، کوئی مثال بتا دیں جہاں نااہل شخص پارلیمنٹ میں نہیں آسکتالیکن پارٹی کا لیڈربن سکتا ہے،ملک میں قبل ازوقت انتخابات کامطالبہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم دوبارہ عوام کا مینڈیٹ حاصل کریں۔۔ شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں،ان پرخود ایل این جی کرپشن کا دھبا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف خود کو احتساب کیلیے پیش کریں۔حکومت متنازع بل منظور کرا کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے قرض اتارنے کیلئے قرض لئے جا رہے ہیں،، معاشی گراوٹ کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، عوام قرضوں کے بوجھ تلے دب گئے۔۔اسحاق ڈارکا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے. عمران خان نے نیب چیئرمین قمر زمان چوہدری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چاہتے ہیں نیب کا مضبوط چیئرمین لگایا جائے۔، اس کے لئے خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈرنہیں ہوناچاہیے،انکی تبدیلی کی کوشش کریں گے . عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال گھر کی صفائی سے متعلق بیانات دے رہے ہیں،چار سال پہلے گھر کی صفائی کا خیال کیوں نہیں آیا۔