نوازشریف بیس کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے جس کا سامنا کیا وہ احتساب نہیں کہلاتا:مریم نواز
نوازشریف کی وطن واپسی کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا بیان سامنے آ گیا۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں کہا ہے کہ نوازشریف نے جس کا سامنا کیا وہ احتساب نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز نے اپنی ٹویٹس میں مزید کہا ہے کہ نوازشریف اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ بیس کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جب کسی چیز کو تبدیل کرنا مقصود ہو تو اس کی قیمت ادا کرنے کے لیے بڑی ہمت اور بہادری کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہرانسان ایسا نہیں کرسکتا۔